صیہونیوں کے مظالم کے خلاف مزاحمت کا سلسلہ پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گا: پاکستان میں ایران کے سفیر

اسلام آباد/ ارنا- پاکستان میں ایران کے سفیر نے جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران اسلام آباد میں تعینات ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے پاکستانی عوام اور سیاسی گروہوں کی جانب سے فلسطین اور عالم اسلام کے اتحاد پر موقف کی قدردانی کی اور کہا کہ صیہونی حکومت کی توسیع پسندانہ پالیسیوں اور مظالم کے خلاف مزاحمت اور استقامت کا سلسلہ پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ آج صیہونی حکومت امریکی اور مغربی حکومتوں کی حمایت کی آڑ میں جارحیت اور سفاکانہ حرکتون کا ارکتکاب کر رہی ہے تاہم اسلامی جمہوریہ ایران تمام محاذوں پر اس غاصب حکومت کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہا ہے۔

رضا امیری مقدم نے اس موقع پر فلسطین کے دفاع اور مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے عالم اسلام میں وحدت کے فروغ پر زور دیا۔

اس موقع پر امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے بھی ایران اور پاکستان کے تعلقات میں فروغ پر زور دیا۔ انہوں نے فلسطین کی حمایت اور صیہونیوں کے مقابلے کے لئے رہبر انقلاب اسلامی کے گزشتہ جمعے کے خطبے کو انتہائی شجاعانہ قرار دیا۔ حافظ نعیم الرحمن نے فلسطین کے عوام کے دفاع کے لئے ایران، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین اتحاد کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

00:00
00:00
Download

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ پاکستانی عوام دو ریاستی نظریے کے شدت سے مخالف ہیں اور ان کے قریب بس ایک ریاست کی گنجائش ہے اور وہ ہے فلسطینی ریاست۔

امیر جماعت اسلامی نے اس موقع پر ایران کے سفیر کو پیر کے روز ہونے والے کل جماعتی اجلاس کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا جس مین فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اعلان کیا گیا تھا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .